اقوام متحدہ عرب لیگ کے خصوصی نمائندے لخدار براہیمی نے کہا ہے کہ شام کی حکومت اور حزب اختلاف کے نمائندے آج بھی مذاکرات جاری رکھیں گے۔


28 جنوری 2014 (13:28)
0

جنیوامیں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اتوارکوہونے والےعارضی معاہدے پرعملدرآمد سے متعلق غور جاری ہے۔



خصوصی نمائندے نے فریقین پر زور دیا کہ وہ حمص کے محاصرے والے تمام علاقوں کے حوالے سے اقدامات کریں جہاں لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔گزشتہ روز کے عارضی معاہدے کے تحت شام نے حمص کے گڑ بڑ والے علاقے سے خواتین اور بچوں کو نکلنے کی اجازت دیدی تھی۔


 


ادھر ، امریکہ کا ایک مال بردار بحری جہاز شام کے تباہ کن کیمیاوی ہتھیار تباہ کرنے کے مشن پر روانہ ہو گیا ہے۔


 



واشنگٹن میں دفاعی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ یہ جدید آلات سے لیس بحری جہاز شام سے زہریلی گیس اور دوسرے کیمیاوی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی بین الاقوامی کوششوں  میں  حصہ لے گا۔