صدارتی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ان قوانین کو کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔

28 جنوری 2014 (11:21)
0


یوکرین کے صدر وکٹریا نکووچ نے مظاہرین مخالف کچھ سخت قوانین منسوخ کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس سے ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری پرتشدد مظاہروں میں کمی لانے میں مدد ملی ہے۔صدارتی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ان قوانین کو کالعدم قراردےدیاجائےگا۔یہ اقدام حزب اختلاف کےرہنمائوں سےمذاکرات کےبعدکیاجارہا ہے۔



ادھر یوکرینی مظاہرین نے وزارت انصاف پر قبضہ ختم کردیا ہے اور صدر وکٹریانکووچ اور حزب اختلاف کے رہنمائوں کے درمیان مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔