یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری حارف نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہی۔

28 جنوری 2014 (11:12)
0

ایران اور چھ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں طویل مدتی معاہدے کی غرض سے ہونے والا مذاکرات کا پہلا اجلاس آئندہ مہینے نیویارک میں ہوگا۔یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری حارف نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہی۔


 


ایران کو یورینیم کی افزودگی اور دوسرے ایٹمی پروگرام نہ روکنے سے انکار کرنے کی بنا پر امریکہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہے۔ایران نے یہ الزامات مسترد کئے ہیں اور اس کا اصرار ہے کہ اس کے ایٹمی منصوبے بجلی کی پرامن پیداوار تک محدود ہیں۔