انہوں نے کہا کہ وہ صوبے میں پولیس رینجرز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

28 جنوری 2014 (22:20)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی کیونکہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔


 


انہوں نے منگل کے روزصوبے خصوصاً کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی شروع ہونے کے بعد جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔


 



انہوں نے کہا کہ وہ صوبے میں پولیس ' رینجرز اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔


 



ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تھرکول پراجیکٹ پر کام جاری ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔