سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے پیر کے روز کراچی میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف  کارروائی جاری رکھیں گے۔

28 جنوری 2014 (10:54)
0

 وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نےکہاہےکہ مجرموں کےخلاف محدود کارروائی منطقی انجام تک جاری رہے گی۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنےکہاکہ سیکورٹی اہلکاروں پرحالیہ حملوں کے بعد اس برائی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔



قائم علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں کارروائی شروع ہونے سے اب تک 15 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار مشتبہ افراد کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔


X