وہ افغانستان کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ابرار حسین سے باتیں کر رہے تھے

28 فروری 2014 (16:25)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔


 


 



وہ افغانستان کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ابرار حسین سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے آج (جمعہ کو)اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی اور اپنی نئی سفارتی ذمہ داریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔


 


 


صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوستانہ اور ہمسائیگی کے اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہش مند ہے۔


 


 


انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم اور تعاون پر مبنی تعلقات دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہے۔


 


 


انہوں نے نامزد سفیر پر زور دیا کہ وہ کاروبار کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر رابطے استوار کرنے سمیت افغان معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ تعلقا ت مضبوط بنائیں۔