ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ حکومت کو دہشتگردی کامسئلہ حل کرناچاہئےاوراپوزیشن امن کی بحالی کیلئے کوششوں میں حکومت سے تعاون کرے گی۔

28 فروری 2014 (12:38)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت امن عمل میں پیش رفت چاہتی ہے تو اسے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے نمایاں نکات کی وضاحت کرنی چاہئے۔



سکھر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنا چاہئے اور اپوزیشن امن کی بحالی کیلئے کوششوں میں حکومت سے تعاون کرے گی۔




انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملوں پر سیاست نہ کی جائے ۔ حکومت اور حزب اختلاف دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔