انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے وزیر دفاع چانگ وانگوان سے باتیں کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

28 فروری 2014 (15:07)
0


وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور علاقائی سا  لمیت پر چین کی حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے وزیر دفاع چانگ وانگوان سے باتیں کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ دفاع کے شعبے سمیت پاکستان اور چین کے درمیان تعاون دونوں ملکوں کے بہترین مفاد کیلئے جاری رہے گا۔
نواز شریف نے پاکستان چین اقتصادی راہداری سمیت مختلف منصوبوں کے لئے چین کی امداد کو سراہا۔


 



وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہے بلکہ اس سے خطے کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔


 



انہوں نے کہا کہ چین کے شہریوں کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور حکومت نے اس سلسلے میں تمام ممکن اقدامات کئے ہیں۔
چین کے وزیر دفاع نے اس موقع پر پاکستان کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔