ریڈیو پاکستان کےحالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں محمدزبیرنےکہا نجکاری کیلئے ریگولیٹری کا ایک مضبوط طریقہ کار یقینی بنایا جائیگا۔

28 فروری 2014 (11:15)
0

نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کیا جائیگا۔



ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا نجکاری کیلئے ریگولیٹری کا ایک مضبوط طریقہ کار یقینی بنایا جائیگا۔


 


چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا اگر سرکاری ادارے نجی شعبے کو دئیے گئے تو ایسے لوگوں کیلئے روزگار کے دگنے مواقع پیدا ہونگے جو سرکاری اداروں میں محدود نوکریوں کی وجہ سے نوکری حاصل نہیں کرسکے تھے۔