مسلح افراد نے کریما کی علاقائی پارلیمنٹ پر بھی روس کا پرچم لہرایا جو یوکرائن کا واحد علاقہ ہے جہاں روسی باشندوں کی اکثریت ہے۔
 

28 فروری 2014 (14:06)
0

یوکرائن میں فوجی وردیوں میں ملبوس تقریباً پچاس نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے کریما کے دارالحکومت سیمی فرپول کے ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔


 


اس سے پہلے مسلح افراد نے کریما کی علاقائی پارلیمنٹ پر روس کا پرچم لہرایا جو یوکرائن کا واحد علاقہ ہے جہاں روسی باشندوں کی اکثریت ہے۔کریما میں ان واقعات سے پڑوسی ملک روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ادھر ، امریکہ کے نائن صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے عبوری حکمرانوں کو امریکہ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔


 



یہ یقین دہانی ایسے وقت کرائی گئی ہے جب یوکرائن کے نئے لیڈروں نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کریما پر کسی بھی جارحیت سے باز رہے۔