چوہدری عبد المجید نے آزاد علاقے میں حکومت کا مینڈیٹ تسلیم کرنے پر وزیراعظم نوازشریف کی ایک بار پھر تعریف کی ہے۔

28 فروری 2014 (20:31)
0

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبد المجید نے آزاد علاقے میں ان کی حکومت کا مینڈیٹ تسلیم کرنے پر وزیراعظم نوازشریف کی ایک بار پھر تعریف کی ہے۔
انہوں نے جمعہ کے روزمظفر آباد میں کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت علاقے کا نظام چلانے کے لئے مفاہمت اور باہمی تعاون پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں سیاسی رسہ کشی نہیں ہونی چاہیے۔