وفاقی حکومت کر م ایجنسی میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر 50 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے
28 اگست 2017 (13:50)
0

وفاقی حکومت کر م ایجنسی میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر پچاس کروڑ روپے خرچ کررہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے مطیع اللہ کوبتایا کہ ستر سکولوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اسی طرح ایجنسی کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سولہ سکیموں اور پینتیس کلومیٹر طویل شاہراؤں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ۔