پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی کمیشن اوراعلیٰ تعلیم کیلئے چینی ایسوسی ایشن نے ہنرمند انسانی وسائل پیدا کرنے کیلئے مشترکہ طورپراس کا اہتمام کیا ہے ۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کنسورشیم آف بزنس سکولز کا 2روزہ سیمینار
28 اگست 2017 (12:43)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کنسورشیم آف بزنس سکولز کا دو روزہ سیمینار آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔اس سیمینار کا اہتمام پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور اعلیٰ تعلیم کیلئے چینی ایسوسی ایشن نے مشترکہ طورپر کیا ہے تاکہ ہنرمند انسانی وسائل پیدا کئے جاسکیں۔
کنسورشیم میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے متعلق تحقیق میں تعاون کے لئے دونوں ملکوں کے بزنس سکولز کو ایک دوسرے کے قریب لانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
پاکستان کی دس جامعات اور چین کی سات جامعات اس سیمینار میں شرکت کررہی ہیں۔