قومی دھارے میں دوبارہ شامل ہونے اور دہشت گردی کارروائیاں چھوڑنے کا عہد۔

file photo

سکھر،50جرائم پیشہ افراد نے خود کو رینجرز کے حوالے کر دیا
28 اپریل 2017 (22:20)
0

قندکوٹ، کشمور اور گھوٹکی سے تعلق رکھنے والے 50دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد نے جمعہ کے روز سکھر میں خود کو رینجرز کے حوالے کردیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق انہوں نے قومی دھارے میں دوبارہ شامل ہونے اور دہشتگردی کی کارروائیاں چھوڑ دینے کا عہد کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ دہشتگرد اغواء برائے تاوان، قتل اور دیگر گھنائونے جرائم میں ملوث تھے۔