جنرل باجوہ کا گوجرانوالہ،پسرور چھاؤنیوں کا دورہ،جوانوں اور افسروں سے خطاب۔

ملک کو تمام فسادیوں سے پاک کر دیا جائیگا،آرمی چیف
28 اپریل 2017 (22:13)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور عوام کے تعاون سے ملک کو تمام فسادیوں سے پاک کردیا جائیگا۔

وہ جمعہ کے روز گوجرانوالہ اور پسرور چھائونیوں کے دورے کے دوران پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے خطاب کررہے تھے۔
آرمی چیف کو پیشہ وارانہ تیاریوں، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔