ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد افغانستان بھیج رہا ہے۔

پاکستان،افغانستان کو مشترکہ چیلنجز درپیش،ملکر کام کرنا چاہئے،نفیس زکریا
28 اپریل 2017 (22:06)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ملکر کام کرنا چاہیے کیونکہ انہیں مشترکہ چیلنجز اور خطرات درپیش ہیں ۔
انہوں نے جمعہ کے روز پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اعلی سطح کا ایک پارلیمانی وفد افغانستان بھیج رہا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کیلئے ناگزیر ہے۔