تنظیم کا بھارتی حکام سے حملوں کی تحقیقات،مرتکب افراد پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ

ہیومن رائٹس واچ کا بھارت میں مسلمانوں پر گائے کے خود ساختہ محافظوں کے حملوں پر اظہار تشویش
28 اپریل 2017 (20:35)
0

ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں مسلمانوں اور نچلے طبقے کے خلاف گائے کے خودساختہ محافظوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
تنظیم نے کہا کہ بھارتی حکام کو حملوں کی مناسب تحقیقات کرکے ان کے مرتکب افراد پر مقدمہ چلانا چاہیے یا ساز باز کے الزامات کا سامنا کرنا چاہیے۔
کئی ناقدین نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق حکمران بھارتی جنتا پارٹی سے منسلک انتہا پسند ہندو گروپوں سے ہے۔