ممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی راہداری دنیا مین بین الاقوامی تجارتی، اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگی۔

اقتصادی راہداری ، خطے کی ترقی و خوشحالی پر دوررس اثرات مرتب ہونگے،صدر
28 اپریل 2017 (20:14)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کی ترقی اور خوشحالی پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

جمعہ کی شام اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری دنیا میں بین الاقوامی تجارتی، اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیگی۔
صدر نے کہا کہ آج پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پر امن ہے اور تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ملک میں امن کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
ممنون حسین نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کاروبار کرنے کیلئے آزاد اور تاجر دوست قوانین وضع کئے ہیں جن کے ذریعے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کیلئے پرکشش مقام بنا گیا ہے۔
ممنون حسین نے کہا کہ یہ کانفرنس خطے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے تجارتی سرگرمیوں کے ذریعے خطے کے ملکوں کو قریب لانے میں مدد ملے گی۔