ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی بدعنوانی بارے سالانہ رپورٹ،پاکستان کی در جہ بندی میں بہتری
28 اپریل 2017 (20:07)
0

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی دو ہزار سولہ کی بدعنوانی سے متعلق سالانہ رپورٹ میں پاکستان کی درجہ بندی میں نو پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔
یہ بات قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدعنوانی کے خلاف اپنی کوششوں کے باعث جنوبی ایشیا کے ملکوں کیلئے مثالی ملک سمجھا جارہا ہے۔