گورنر نے کہا کہ ضرب عضب اور آپریشن ردالفسادکی بدولت ملک میں امن بحال ہوا ۔

وفاقی حکومت فاٹا میں صحت،تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے،جھگڑا
28 اپریل 2017 (19:56)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے فاٹا میں صحت اور تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے ۔

جمعہ کے روز خیبرایجنسی میں فاٹا یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفسادکی بدولت ملک میں امن بحال ہوا ہے ۔