امریکی صدر نے کہا کہ وہ نئی اقتصادی پابندیوں کے ذریعے بحران پرامن طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

شمالی کوریا کا میزائل پروگرام، ٹرمپ کا بڑے تصادم کے خدشے کا اظہار
28 اپریل 2017 (18:48)
0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر اس کے ساتھ بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نئی اقتصادی پابندیوں کے ذریعے یہ بحران پرامن طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ مسئلے کے فوجی حل کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
ادھر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال مزید خراب یا قابو سے باہر ہوسکتی ہے۔