وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کے مخاصمانہ عزائم سے وہاں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے،راجہ فاروق
28 اپریل 2017 (18:26)
0

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کے مخاصمانہ عزائم سے وہاں سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں مستقل امن کا قیام یقینی بنایا جاسکے۔