چین،جے ایف 17 تھنڈر بی کی کامیاب آزمائشی پرواز
28 اپریل 2017 (18:17)
0

جے ایف17 بی لڑاکا طیارے نے آج چین کے شہرChengduسے پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔
چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر لی یوہای نے اس حوالے سے تقریب کی میزبانی کی ۔
ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
دو نشستوں پر مشتمل جے ایف17 بی طیارہ اس وقت آزمائشی مرحلے سے گزر رہا ہے اور یہ چین او ر پاکستان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔
یہ طیارہ خود انحصاری کے حصول کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے پاک فضائیہ کی آپریشنل اور تربیتی استعداد کار بہتر ہوگی۔
پاک فضائیہ کے بیڑے میں جے ایف17 طیاروں کی شمولیت کا عمل دو ہزار سات میں شروع ہوا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
آج پاک فضائیہ کے پاس ان طیاروں کے پانچ اسکواڈرن ہیں جو ہر قسم کے آپریشن بھرپور انداز میں انجام دے رہے ہیں۔