وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کا دفاع اور تحفظ کرتی رہے گی۔

file photo

مریم اورنگزیب کا آزادی اظہار کیلئے حکومتی عزم کا اعادہ
28 اپریل 2017 (18:07)
0

جمعہ کے روز اسلام آباد میں آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل کے امکانات پر غور کے لئے اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹھویں ویج بورڈ کے آئین کے بارے میں قانون و انصاف ڈویژن سے ماہرانہ قانونی رائے لی جائے گی۔
ویج بورڈ کے آئین میں سہولت کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کے پیش نظر قانونی مشورہ بھی طلب کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں بورڈ کے حتمی آئین کیلئے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے اس موقع پر اظہار رائے کی آزادی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت حکومت صحافیوں کے حقوق کا دفاع اور تحفظ کرتی رہے گی۔