چودھری نثار کی میگا سنٹرز پر عوام کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

وزیر داخلہ کا کراچی میں نادرا میگا سنٹر کا افتتاح
28 اپریل 2017 (18:00)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعہ کی سہ پہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بڑے نادرا سینٹر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نادرا حکام کو ان مراکز پر لوگوں کو بہترین ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بڑے سینٹرز کے قیام کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کے اجراء اور دیگر سہولتوں کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خدمت پر یقین رکھتی ہے اور تمام اداروں کو زیادہ فعال بنانے کے لئے انہیں مستحکم کیا جارہا ہے۔
وزیر داخلہ نے عملے کو ہدایت کی کہ شناخت کے عمل میں دھوکہ دہی کی روک تھام کیلئے شفافیت یقینی بنائی جائے۔