نوازشریف حلقہ این اے 144 میں گیس فراہمی اور اوکاڑہ میں اوور ہیڈ برج کا سنگ بنیادرکھیں گے۔

File photo

 توقع ہے وزیراعظم آج شیر گڑھ میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کریں گے
28 اپریل 2017 (17:55)
0

توقع ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آج رینالہ خورد کے قریب شیر گڑھ میں گندم کٹائی مہم کا افتتاح کریں گے ۔وہ اوکاڑرہ کے میونسپل سٹیڈیم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے ۔
وزیراعظم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 کے بعض علاقوں میں ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے گیس فراہمی کی سکیم اور اوکاڑہ شہر میں ساٹھ کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے اوور ہیڈ برج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔