پنجاب کے وزیر قانون نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے عوامی اجتماع میں اپنی منفی سیاست مسلط کرنا چاہتی ہے۔

تحریک انصاف ملک کے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوششوں میں شہروں کو بند کرنا چاہتی ہے: رانا ثنااﷲ
28 اپریل 2017 (16:23)
0

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااﷲ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوششوں میں شہروں کو بند کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے یہ بات آج لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے عوامی اجتماع میں اپنی منفی سیاست مسلط کرنا چاہتی ہے ۔
رانا ثنااﷲ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام سے نہ صرف لاہور کے عوام کو بلکہ ان دوسرے ہزاروں لوگوں کو بھی فائدہ ہو گا جو یہ سہولت استعمال کریں گے۔