وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیا جائیگا۔

سرکاری حج سکیم 2017 کے تحت کامیاب امیدواروں کیلئے کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی
28 اپریل 2017 (16:19)
0

سرکاری حج سکیم 2017 کے تحت کامیاب امیدواروں کیلئے کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوئی ۔وزیرمذہبی امور سردارمحمدیوسف نے قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت کی ۔
سرکاری حج سکیم کے تحت تین لاکھ اٹھہترہزارچھ سوبیاسی درخواستیں موصول ہوئیں۔اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزارپانچ سو چھبیس جبکہ نجی ٹورآپریٹرز کے ذریعے اکہترہزارعازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہر سال حاجیوں کی تعدا دمیں اضافہ ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ قرعہ اندازی میں کامیاب افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کردیا جائیگا۔وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نے کہاہے کہ 90سال سے زائد عمر کے197 افراد کوبغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجا جائیگا