وزیرا علیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرقومی تحفظ خوراک کے درمیان زرعی ترقی اور ملک بھر میں کاشتکاروں کی خوشحالی کے پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گندم کی خریداری کا ہدف4کروڑ ٹن مقرر کیا ہے:شہباز شریف
28 اپریل 2017 (14:53)
0

قومی تحفظ خوراک کے وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گندم کی خریداری مہم ، زرعی ترقی اور ملک بھر میں کاشتکاروں کی خوشحالی کے پروگرام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار حکومت نے کاشتکاروں کو ایک ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران گندم کی خریداری کا چار کروڑ ٹن ہدف مقرر کیا ہے ۔