پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے ہمارے حق میں ہیں۔

بگ تھری کی اجارہ داری کے خاتمے کیلئے بہت کوششیں کیں: شہریار
28 اپریل 2017 (14:44)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار احمد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے بعد بگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے بہت کوششیں کی ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے ہمارے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے مسودے میں بہت سے نقاط نئے ہیں ، یہ مسودہ اس سال جون میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔