گورنرسندھ نے جاپانی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو دعوت دی کہ وہ کراچی میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

پاکستان خطے اور دنیا بھر سے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے:محمد زبیر
28 اپریل 2017 (14:17)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے اور دنیا بھر سے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔وہ جاپان کے چھ رکنی کاروباری وفد سے باتیں کر رہے تھے جس نے آج کراچی میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نے جاپانی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو دعوت دی کہ وہ کراچی میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔
آج کراچی میں حیدرآباد کے مئیر طیب حسن سے باتیں کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وزیراعظم کا پچاس کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج حیدرآباد کے عوام کیلئے تحفہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے وزیراعظم کے پیکیج میں حیدرآباد کے مئیر کے تجویز کردہ منصوبے بھی شامل کئے جائیں گے۔