مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اثاثے اور آف شور کمپنیاں چھپائی ہیں۔

سپریم کورٹ :عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
28 اپریل 2017 (14:02)
0

سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اگلے ماہ کی تین تاریخ کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اثاثے اور آف شور کمپنیاں چھپائی ہیں۔