حکام کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح میں اٹھائیس فٹ تک اضافہ ہوا ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں بہتری
28 اپریل 2017 (11:37)
0

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کسی حد تک بہتری آئی ہے جو پچھلے ماہ کے اختتام پر ڈیڈلیول تک پہنچ گیا تھا۔حکام کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح میں اٹھائیس فٹ تک اضافہ ہوا ہے۔

بجلی پیدا کرنے والے نو یونٹوں کے فعال ہونے کے بعد بجلی کی پیداوار چھ سو پچانوے میگاواٹ ہو گئی ہے۔ پانی کی کمی کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح گزشتہ ماہ ایک ہزار تین سو اسی فٹ کے ڈیڈلیول تک پہنچ گئی تھی۔