یہ بات امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اس حوالے سے چینی حکام کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

شمالی کوریا نے مزید ایٹمی تجربے کئے تو پابندیاں عائد کردی جائینگی:چین
28 اپریل 2017 (11:34)
0

چین نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مزید ایٹمی تجربے کئے تو اس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔یہ بات امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اس حوالے سے چینی حکام کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔
ٹیلرسن نے یہ بھی کہا کہ امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماء Kim Jong Un معقول شخصیت ہیں جن کے ساتھ ایٹمی اور میزائل پروگرام پر مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔