مقدونیہ ، پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر تشدد کے واقعات میں متعدد افراد زخمی
28 اپریل 2017 (08:33)
0

مقدونیہ کی پارلیمنٹ میں اُس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پردھاوابول دیا اورنئے سپیکر کے انتخاب کیخلاف احتجاج کیلئے قانون ساز ادارے کے اراکین پرحملہ کردیا۔
پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر تشدد کے واقعات میں متعددافرادزخمی ہوگئے۔ جہاں پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔احتجاجی مظاہرین میںوزیراعظم Nikola Gruevski کے حامی بھی شامل ہیں جن کی کنزرویٹوپارٹی نے گزشتہ سال دسمبرمیں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم وہ واحد سیاسی پارٹی کی حیثیت سے حکومت تشکیل دینے کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔