file photo

روسی صدر کا شمالی کوریا کیساتھ مذاکرات شروع کرنے پر زور
28 اپریل 2017 (07:56)
0

روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات پھر شروع کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے۔
ماسکو میں جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے کے ساتھ ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ فریقوں سے مخاصمانہ اور اشتعال انگیزبیانات سے گریز کرنے اور مسئلے کے حل کیلئے تعمیری مذاکرات پرزوردیا۔