file photo

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
28 اپریل 2017 (07:51)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا ۔
تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ڈویژنوں، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 18 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 23,کراچی 27,پشاور 22,کوئٹہ 15,گلگت 10,مری 14,اورمظفرآباد 17 ڈگری سینٹی گریڈ