file photo

امریکی ایوان نمائندگان میں شمالی کوریا پر پابندیاں مزید سخت کرنیکے بل پر رائے شماری اگلے ہفتے متوقع
28 اپریل 2017 (07:46)
0

امریکی ایوان نمائندگان میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں مزیدسخت کرنے کے بل پر رائے شماری اگلے ہفتے متوقع ہے۔
بل میں ایٹمی پروگرام میں پیشرفت کی روک تھام کیلئے نقد رقوم کی فراہمی میں کمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے شمالی کوریا پردبائوبڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔
ادھرامریکی وزیرخارجہ ریکس Tillerson نے کہاکہ چین نے امریکہ کو بتایاہے کہ اس نے شمالی کوریا کو خبردارکیاہے کہ اگر اس نے مزید کوئی ایٹمی تجربہ کیاتو چین اس کیخلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرے گا۔