file photo

ترکی دوسرے ملکوں کو اپنے طرز جمہوریت پر سوال اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتا: ترک صدر
28 اپریل 2017 (07:34)
0

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے کہاہے کہ اُن کاملک دوسروں کو اپنی جمہوریت کے بارے میں سوال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
ترکی کی آئینی عدالت کے قیام کے 55برس مکمل ہونے کے موقع پراستنبول میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مختلف اداروں اورملکوں خصوصاً یورپی یونین کو16اپریل کے ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر اپنے ملک کی جمہوریت کے بارے میں سوال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ریفرنڈم میں ترکی کے پچاس فیصد سے زیادہ شہریوں نے صدارتی نظام کی حمایت میں ووٹ دیا۔