امریکہ کی سفیر نِکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ تنازعہ کو مزید بگڑنے سے روکنے میں صرف روس مرکزی کردارادا کرسکتاہے

امریکہ کا اقوام متحدہ پر زور ، تنازعہ شام کے حل سے متعلق روس پر دبائو ڈالا جائے
28 اپریل 2017 (07:04)
0

امریکہ نے اقوام متحدہ پرزوردیاہے کہ شام کے تنازع کے حل سے متعلق امن مذاکرات میں پیشرفت میں مدد دینے کیلئے روس پر دبائو ڈالاجائے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نِکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ تنازعہ کو مزید بگڑنے سے روکنے میں صرف روس مرکزی کردارادا کرسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ روس کی وجہ سے شام کے متاثرہ اورمحصورعلاقوں میں شہریوں کیلئے امداد کی فراہمی کی اجازت کیلئے صدر بشارالاسدسے کی گئی تمام اپیلیں ناکام رہی ہیں۔
دوسری طرف روس کے سفیرنے علاقے میں انسانی مصائب ومشکلات سے متعلق اقوام متحدہ کے خدشات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شام میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے پرعملدرآمد جاری ہے۔