معاہدے پرعبدالقادربلوچ اور پاکستان میں اٹلی کے سفیرنے اسلام آباد میں دستخط کئے

پاکستان ، اٹلی خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کیلئے معیاری پانی کی فراہمی سے متعلق معاہدہ
28 اپریل 2017 (06:53)
0

پاکستان اوراٹلی نے خیبرپختونخواکے جنوبی اضلاع کو پینے کے صاف اورمعیاری پانی کی فراہمی کیلئے واش منصوبوں کے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔
معاہدے پر ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیرعبدالقادربلوچ اور پاکستان میں اٹلی کے سفیرStefano Pontecorvo نے اسلام آباد میں دستخط کئے ۔
''پناہ گزینوں سے متاثرہ اورمیزبان علاقوں'' کے پروگرام کے تحت جنوبی اضلاع میں میزبانوں اورافغان پناہ گزینوں کوضرورت کے مطابق پینے کاپانی ملے گا۔منصوبوں پر پندرہ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
ان اضلاع میں لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اورٹانک شامل ہیں۔
اٹلی کے سفیر نے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دوسرے علاقوں میں بھی اپنے ملک کے تعاون کو مزید فروغ دینے کاعزم کیا۔