چین میں پاکستانی سفیرنے کہاکہ دونوں ممالک اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں

اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں: مسعود خالد
28 اپریل 2017 (06:46)
0

چین میں پاکستان کے سفیرمسعودخالد نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کو ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کے اہم رکن ملک میں تبدیل کردیاہے۔
چین کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں متعددمنصوبوں پرکام جاری ہے۔
مسعود خالد نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد سے پاکستان میں روزگارکے تیرہ ہزارمواقع پیدا ہوئے ہیں اور اس نے ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے کیلئے مثالی تعاون کے نمونے کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔