اطلاعات کی وزمر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف سرکاری اداروں کو اپنی خواہشات کے مطابق چلاناچاہتی ہے جو ناممکن ہے

پی ٹی آئی رہنمائوں کی پی آئی ڈی میں زبردستی گھسنے کی کوشش سوچی سمجھی چال تھی:مریم اورنگزیب
28 اپریل 2017 (06:39)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں زبردستی گھسنے کی کوشش ایک سوچی سمجھی سیاسی چال تھی جس کامقصد میڈیا کی توجہ حاصل کرناتھا۔
مختلف نیوزچینلز کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے پریس کانفرنس کے انعقاد کیلئے پی آئی ڈی کو تحریری درخواست موصول ہونے کے بعدمتعلقہ سیاسی پارٹی کوواضح طورپر آگاہ کردیاگیاتھا کہ پی آئی ڈی کا پریس سنٹر صرف حکومت کے ترجمان کے استعمال کیلئے مختص ہے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سرکاری اداروں کو دبائو کے ذریعے اپنی خواہشات کے مطابق چلاناچاہتی ہے جو ناممکن ہے اور جس کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔