وزیرمذہبی امور سردارمحمدیوسف قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت کریں گے

file photo

سرکاری حج سکیم، کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی
28 اپریل 2017 (06:31)
0

سرکاری حج سکیم 2017ء کے تحت کامیاب امیدواروں کیلئے کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہورہی ہے۔وزیرمذہبی امور سردارمحمدیوسف قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت کریں گے۔
سرکاری حج سکیم کے تحت تین لاکھ اٹھہترہزارچھ سوبیاسی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزارپانچ سو چھبیس جبکہ نجی ٹورآپریٹرز کے ذریعے اکہترہزارعازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔