اسلام آباد ،راولپنڈی اوروفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہیں

ملک کے88اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ جاری
28 اپریل 2017 (06:21)
0

ملک کے88 اضلاع میں خانہ ومردم شماری کادوسرا مرحلہ جاری ہے جو اگلے مہینے کی چوبیس تاریخ کو مکمل ہوگا۔
اسلام آباد ،راولپنڈی اوروفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔
مردم شماری کے پہلے مرحلے میں تریسٹھ اضلاع میں ہونے والی مردم شماری کے بارے میں جمع کرائی گئی دستاویزات شماریات بیورو کے ہیڈکوارٹرمیں بحفاظت وصول کرلی گئی ہیں۔
بین الاقوامی مبصرین نے مردم شماری کی کارروائی پراطمینان کااظہار کیا ہے جس سے اس کارروائی کی ساکھ اورشفافیت میں اضافہ ہواہے۔