Thursday, 25 February 2021, 12:48:38 pm
شمالی علاقہ جات سیاحت کے حوالے سے دنیا میں خوبصورت ا ور قدرتی حسن سے مالامال ہیں:وزیراعظم
December 28, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان خالدخورشید نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ، اس صنعت میں مقامی لوگوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع کی فراہمی، ماحول دوست سیاحت پر خصوصی توجہ، گلیشئیر اور جنگلات کی حفاظت پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔اس دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور خاص طور پر گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے دنیا میں خوبصورت اور موزوں ترین علاقے ہیں جو قدرتی حسن سے مالامال ہیں اور جدید سہولیات فراہم کرکے ان سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو اس ضمن میں گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے آئندہ فروری میں منعقد ہونے والے سکیئنگ کے مقابلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں گلگت میں معدنیات کے ذخائر سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور مقامی لوگوں کیلئے ترقیاتی منصوبے بھی زیر گفتگو رہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.