Saturday, 27 February 2021, 12:08:16 am
پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے:گورنر بلوچستان
December 28, 2020

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان نے کہا ہے کہ خطے میں ہونیوالی سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔

وہ آج (پیر) جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے کوئٹہ میں ملاقات کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے میں امن یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں انتہائی قابل تعریف ہیں۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.