Sunday, 26 January 2020, 03:32:56 am
گوگل کا ڈوڈل اقبال بانو کے نام
December 30, 2019

نامور گلوکارہ اقبال بانو کی آج  سالگرہ ہفتہ کو منائی  گئی۔گوگل اس وقت ممتاز پاکستانی گلوکارہ اقبال بانو کی سالگرہ پر ڈوڈل کے ساتھ خراج عقیدت پیش کررہاہے۔اقبال بانو 1935میں بھارت کے شہر روہتک میں پیدا ہوئیں گلوکاری کے فن میں ان کی تربیت استاد چاند علی خان دہلی والے نے کی۔اقبال بانو 1950میں ایک سٹارکے طور پر سامنے آئیں اور انہوں نے مشہور اردو فلموں گمنام، قاتل، انتقام، سرفروش اور ناگن کیلئے گانے گائے۔اقبال بانو نے ریڈیو پاکستان پر فوک گلوکاری سے اپنے فن کا آغاز کیا۔انہیں فیض احمد فیض، قتیل شفائی اور مرزا غالب کی غزلیں گانے میں خصوصی مہارت حاصل تھی اور انہیں ملکہ غزل کے مشہور اعزاز سے نوازا گیا۔اقبال بانو نے تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کئے۔ وہ 21اپریل 2009میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔(این این آر، وہاج بشیر)