پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے جیت لی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔
304 رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، حارث رؤف، ابرار احمد اور عامر جمال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
کامران غلام 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔