Wednesday, 17 April 2024, 04:16:47 am
وزارت اطلاعات کا مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے نئےنغمےکااجرا
November 29, 2020

وزارت اطلاعات و نشریات نے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ایک نیانغمہ جاری کیا ہے۔

سکھ برادری کو اپنے مقدس مقام گوردوارہ دربار صاحب ، کرتار پور ، نارووال ، پنجاب ، پاکستان، جانے کے لئے مفت ویزا رسائی دینے کے لئے کرتار پور راہداری کے آغاز کے تناظر میں اس گانے کی عکس بندی کی گئی ہے۔گانے میں بھارت کی مشہورفلمی اداکارہ پونم کور اور ان کے اہل خانہ نے مذہبی سفر میں سہولت فراہم کرنے اور ان کے طویل ادھورے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے بے مثال اقدام کرنے پروزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کے امن کے ذریعے پورے خطے میں خوشحالی کے حصول اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے لئے دل کھلے رکھنے کے وژن کے تناظرمیں اٹھا یاگیا ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی سیاحت کے فروغ کی شکل میں ان کا وژن ثمر آور ثابت ہورہاہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.